بیرون ملک جانے والے ایک آدمی نے پورے گاﺅں کی قسمت بدل دی، ہر شخص لاکھوں روپے کمانے لگا

بیرون ملک جانے والے ایک آدمی نے پورے گاﺅں کی قسمت بدل دی، ہر شخص لاکھوں روپے ...
بیرون ملک جانے والے ایک آدمی نے پورے گاﺅں کی قسمت بدل دی، ہر شخص لاکھوں روپے کمانے لگا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں واقع گاﺅں جگدیش پور کاترا ایک دور میں انتہائی غربت کا شکار تھا مگر پھر اس گاﺅں کا ایک شخص روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات چلا گیااور اس نے ایسا کام کیا کہ اب اس گاﺅں پر دینار، ین، ڈالر اور نجانے کس کس غیرملکی کرنسی کی بارش ہو رہی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق گاﺅں سے بیرون ملک جانے والے اس شخص کا نام دیپن سنہا ہے جس نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی اور امارات چلا گیا۔

دیپن سنہا نے خود دبئی میں سیٹ ہونے کے بعد ایک ایک کرکے گاﺅں کے لوگوں کو دیگر ممالک میں ملازمت کے لیے بھجوانا شروع کر دیا اور اب اس گاﺅں کے 30سے زائد لوگ متحدہ عرب امارات، امریکہ، ملائیشیائ، شام، سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک میں ملازمتیں کر رہے ہیں اور گاﺅں کے لوگوں کا معیار زندگی قابل رشک ہو چکا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ”دیپن سنہا کا نام اردگرد کے اضلاع میں مشہور ہو چکا ہے اور وہ لوگوں کے لیے ایک رول ماڈل بن چکا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس