پی ایس ایل فائیو کی آمد، شین واٹسن نے اردو میں پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

پی ایس ایل فائیو کی آمد، شین واٹسن نے اردو میں پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے ...
پی ایس ایل فائیو کی آمد، شین واٹسن نے اردو میں پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق آل راو¿نڈر شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کیلئے اردو میں خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار بلے باز شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شین واٹسن کا پیغام جاری کیا گیا جس میں سابق آسٹریلوی آل راو¿نڈر نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہا کہ پاکستانیوں میں ایک بار پھر پاکستان آرہا ہوں، آپ سب لوگ ہمیں سپورٹ کریں اور اس بار ہرطرف کوئٹہ کوئٹہ ہوگا۔

خیال رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل سیزن ون کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور تین بار فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم رکن ہیں۔پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہو گی جبکہ فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...