پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان مگر کیسے؟ حیران کن خبر آ گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان مگر ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان مگر کیسے؟ حیران کن خبر آ گئی

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی جلد ہی بنگلہ دیش کے دورہ کریں گے جس دوران دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی جانب سے رواں ماہ شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے موقف پر سختی سے جم جانے کی وجہ سے سیریز خدشات کی زد میں ہے تاہم ایسے میں احسان مانی کے بنگلہ دیش جانے کا پروگرام سامنے آ گیاجس دوران اس حوالے سے مثبت پیش رفت کا قوی امکان ہے۔ احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کمرشل اور فنانس ہیڈ کے طور پر بنگلہ دیش جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی بھی ہوں گے۔اگرچہ یہ ٹور مکمل طور پر آئی سی سی معاملات پر ہوگا مگر سائیڈ لائن میں احسانی مانی کی بی سی بی حکام سے ملاقاتوں میں کرکٹ محاذ پر جمی برف بھی پگھل سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی حکام کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے 17 جنوری کو شیڈول فائنل میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا تھا تاہم ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ ساہنی اور مانی پر مشتمل 2 رکنی ٹیم میچ دیکھنے جائے گی یا ان کی کسی اور دن آمد طے ہے۔

بی سی بی آفیشل نظام الدین نے میڈیا کو بتایاکہ یہ وفد آئی سی سی کے 2033ءکے بعد شیڈول ایونٹس پر بات چیت کی غرض سے آ رہا ہے جس کا مقصد کمرشل رائٹس کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی کارروائی کا آغاز کرنا ہے اور یہ کونسل کی جانب سے معمول کا ایک دورہ ہے۔

مزید : کھیل


loading...