”عمران خان اور خواجہ آصف کے چہرے ندامت سے جھکے ہوئے ہیں“حفیظ اللہ نیازی یہ دن دیکھنے پر اللہ تعالی کےشکرگزار

”عمران خان اور خواجہ آصف کے چہرے ندامت سے جھکے ہوئے ہیں“حفیظ اللہ نیازی یہ ...
”عمران خان اور خواجہ آصف کے چہرے ندامت سے جھکے ہوئے ہیں“حفیظ اللہ نیازی یہ دن دیکھنے پر اللہ تعالی کےشکرگزار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اللہ کاشکر ہے کہ مجھے یہ دن بھی دیکھنا نصیب ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جڑواں بلوں کے بعد خواجہ آصف ہیں یا عمران خان ہیں ، ان کے چہرے ندامت سے جھکے ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا اللہ کاشکر ہے کہ مجھے یہ دن بھی دیکھنا نصیب ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جڑواں بلوں کے بعد خواجہ آصف ہیں یا عمران خان ہیں ، ان کے چہرے ندامت سے جھکے ہوئے ہیں، یہ کیسے جڑواں بلز پیدا ہوئے ہیں کہ ان کو پیش کرنیوالوں کے چہرے پسینے سے بھر پور ہیں اور کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا تو ایک طرف یہ کیمرے کے ساتھ بھی آنکھیں چارنہیں کررہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اب جادو ٹوٹ چکا ہے ، تحریک انصاف کے لوگ بھی شرمندہ ہیں اورمنہ چھپا کر پھر رہے ہیں ، خواجہ آصف ہوں یا عمران خان یہ قوم کو دھوکا دیناچاہتے ہیں اور بلاول بھٹوزرداری نے توکمال کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد