”ایک سال کے بعد پتہ چلاہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے“ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم کی بات کی تائید کردی

”ایک سال کے بعد پتہ چلاہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے“ارشاد بھٹی نے وزیر ...
 ”ایک سال کے بعد پتہ چلاہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے“ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم کی بات کی تائید کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کہ کے پی کی حکومت میں پہلے سال ہم کو پتہ ہی نہیں چلا اور اب مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر پتہ چلا ہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کہ کے پی کی حکومت میں پہلے سال ہم کو پتہ ہی نہیں چلا اور اب مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر پتہ چلا ہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے ۔

ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ اگر نیب ترامیم کرنے سے معیشت کا پہیہ چل پڑے اور عوام خوشحال ہوجائے تو یہ مہنگا سودا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سول افسران کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران آواز آنا بند ہوگئی اوروزیر اعظم کی تصویر نظر آتی رہے ، اب پتہ نہیں کہ نیب کووزیر اعظم کا بیان پسندنہیں آیا تھا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد