عمران خان کا مقصد احتساب کرنا نہیں بلکہ کچھ اور تھا ، تجزیہ کار سلیم صافی نے وضاحت کردی

عمران خان کا مقصد احتساب کرنا نہیں بلکہ کچھ اور تھا ، تجزیہ کار سلیم صافی نے ...
عمران خان کا مقصد احتساب کرنا نہیں بلکہ کچھ اور تھا ، تجزیہ کار سلیم صافی نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان احتساب کرنے کیلئے نہیں آئے تھے اور نہ وہ احتساب کرناچاہ رہے تھے ، ان کی زندگی سب سے بڑی خواہش وزیر اعظم بننا تھی اور وہ پوری ہوگئی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ احتساب اگر بلاامتیاز نہ تو اس کا فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں کرپشن بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مالی کرپشن میں اضافہ ہواہے ، سب لوگ کہہ رہے تھے کہ معیشت اورنیب اکٹھے نہیں چل سکتے ۔ ابھی بھی حکومت نے زیادتی کی ہے کہ صرف دوطبقات کو نیب سے استثنیٰ دیا ہے ۔
ارشادبھٹی کاکہناتھا کہ یہ نیب مکمل طور پر ختم کیاجائے اور احتساب کا ایسا نظام بنایا جائے جو سب کا بلا امتیاز احتساب کرے اور اس کا سربراہ چیئر مین نیب جیسا کئی معاملات میں مشکوک شخص نہ ہوبلکہ اتفاق رائے سے ایک سربراہ بنایاجائے ،اگر ایسا نہیں کیاجاتا تو احتساب نہیں ہوگا بلکہ یہ سب ڈرامہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب کرنے کیلئے نہیں آئے تھے اور نہ وہ احتساب کرناچاہ رہے تھے ۔ ان کی زندگی سب سے بڑی خواہش وزیر اعظم بننا تھی اور وہ پوری ہوگئی ہے ۔