سرفراز احمد کو لاہور طلب کر لیا گیا مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

سرفراز احمد کو لاہور طلب کر لیا گیا مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی
سرفراز احمد کو لاہور طلب کر لیا گیا مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل قومی کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کر لیا ہے جن میں سابق کپتان سرفراز احمد کا نام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے 6 اور 7 جنوری کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔فٹنس ٹیسٹ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں لہٰذا سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل تمام دستیاب کھلاڑی دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کریں گے البتہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ(بی پی ایل) کھیلنے میں مصروف تین کرکٹرز محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان ابتدائی طور پر فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بعد میں 21 اور 22 جنوری نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لئے جائیں گے۔

کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کریں گے اور ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں پر مشتمل ہوگا جن میں فیٹ اینالسز، سٹرینتھ، اینڈیورنس، سپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ شامل ہیں۔کیمپ کے دوران مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑی ماہانہ ریٹینرشپ کا 21 فیصد جرمانہ عائد کردیا جائے گا اور یہ جرمانہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک وہ فٹنس کے طے کردہ کم سے کم معیار کو حاصل نہیں کر لیتا۔

مزید : کھیل