سستے عاشق نے پرچی پر اپنا نمبر لکھ کر لڑکی کو دیا تو اسلام آباد پولیس بھی میدان میں آگئی، نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لوگوں کو حیران کن دعوت دے دی

سستے عاشق نے پرچی پر اپنا نمبر لکھ کر لڑکی کو دیا تو اسلام آباد پولیس بھی ...
سستے عاشق نے پرچی پر اپنا نمبر لکھ کر لڑکی کو دیا تو اسلام آباد پولیس بھی میدان میں آگئی، نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لوگوں کو حیران کن دعوت دے دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر دیکھا جاتا ہے کہ سستے عاشق پرچیوں پر اپنے نمبر لکھ کر لڑکیوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، ایسی ہی ایک کوشش اسلام آباد میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوئی تو لڑکی نے اس پرچی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ یہ ٹویٹ منظر عام پر آئی تو اسلام آباد پولیس  کے پیروڈی اکاؤنٹ نے شہریوں کو دعوت دے دی کہ وہ اس سستے عاشق کے نمبر پر میسج کرکے ایسے لوگوں کے بارے میں اپنے جذبات اس تک پہنچائیں۔

ایک خاتون نے ٹوئٹر پر اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک اجنبی آدمی نے میرے آگے اپنی کار روکی اور مجھے اپنا نمبر دے کر چلا گیا۔ خاتون نے ٹوئٹر پر اس پرچی کی تصویر بھی شیئر کی جس پر اس شخص کا نمبر لکھا ہوا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جس وقت ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہ فون پر کسی کے ساتھ غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کے کنارے پر چل رہی تھیں۔ ’ بھائی نے کار روکی اور مجھے ایک نوٹ دینے کی کوشش کی ، میں نے اسے نظر انداز کیا تو اس نے اپنا ہاتھ ہلانا شروع کردیا اور کہا کہ یہ پکڑو ، اس وقت سے اب تک میں اسے اپنی مڈل فنگر دکھانا چاہ رہی ہوں۔

خاتون کے ٹویٹ پر اینگری ینگ مین نامی ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ بھائی صاحب ایک پراپرٹی ڈیلر ہیں، گوگل پر سرچ کریں تو ان کا نمبر راولپنڈی کی ہر پراپرٹی ویب سائٹ پر مل جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے پیروڈی ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو دعوت دی گئی کہ وہ 03005028714 پر میسج کرکے بتائیں کہ جب کسی لڑکی کو کوئی لڑکا اس طریقے سے اپنا نمبر دیتا ہے تو اس لڑکے کے بارے میں ان کے کیا جذبات ہوتے ہیں ۔ اوپر درج کیا گیا نمبر وہی ہے جو کار والے آدمی نے لڑکی کو دیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد