تھیشارا پریرا فوج میں میجر بھرتی ہو گئے

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر تھیشارا پریرا فوج میں بھرتی ہو گئے ہیں جنہیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیدیا گیا ہے اور اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں آرمی کی نمائندگی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تھیشارا پریرا نے کہاکہ جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں، اس لئے درخواست کر رد کرنا میرے لئے ممکن نہیں تھا۔
یاد رہے کہ سری لنکن آرمی اپنی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ پہلے ہی سابق ٹیسٹ کپتان دنیش چندی مل کی بھی خدمات حاصل کرچکی ہے۔