خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ
خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،سینئر صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ قاسم سلیمانی کی موت سے ہم جنگ کی طرف آئے ہیں اور خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ، اس معاملے سے خطے میں تیل کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ شہباز شریف مولانافضل الرحمان کے دھرنے میں حق میں نہیں تھے،وہ ایک دن کچھ دیر کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر آئے تھے ،رانا ثناءاللہ چھ ماہ جیل بھگت کر آگئے ہیں اور شاہد خاقان عباسی ابھی تک اندر ہیں۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں سیاسی پارٹیاں مضبوط ہوں تو جمہوریت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی موت سے ہم جنگ کی طرف آئے ہیں اور خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے خطے میں تیل کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور