”قاسم سلیمانی کی قتل پر پاکستان کی پوزیشن پر کوئی حیرانی نہیں ہے“تجزیہ کار حسن عسکری کی حقیقت بیانی

”قاسم سلیمانی کی قتل پر پاکستان کی پوزیشن پر کوئی حیرانی نہیں ہے“تجزیہ کار ...
”قاسم سلیمانی کی قتل پر پاکستان کی پوزیشن پر کوئی حیرانی نہیں ہے“تجزیہ کار حسن عسکری کی حقیقت بیانی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن عسکری نے کہاہے کہ قاسم سلیمانی کی قتل پر پاکستان کی پوزیشن پر کوئی حیرانی نہیں ہے کیونکہ ہماری یہی پوزیشن ہے جو ہم نے لینی ہے ، ایران حزب اللہ کے ذریعے بھی کارروائی کرسکتاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اگر ہماری سیاسی پارٹیوں پر قیادت کاغلبہ ہوتا ہے جوقیادت فیصلہ کرتی ہے ، وہی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کی پہلی حکومت تھی تو آئینی ترمیم ایک اجلاس میں ہوگئی تھی، ہماری قائمہ کمیٹیاں ترامیم کے مسودوں کو لیکر سوجاتی ہیں اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس منظوری کیلئے اسمبلی میں آئے گا ، اس میں اضافہ اور ترمیم ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ دونوں طرف لچک موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ کہے کہ ہم نے تو بات ہی نہیں کرنی ہے ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی قتل پر پاکستان کی پوزیشن پر کوئی حیرانی نہیں ہے کیونکہ ہماری یہی پوزیشن ہے جو ہم نے لینی ہے ، ایران حزب اللہ کے ذریعے بھی کارروائی کرسکتاہے اور اس لئے بھی کارروائی کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے کہ اس کا معاشی طور پر اس طرح عالمی برداری پر دارومدار نہیں ہے جس طرح پاکستان کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عراق کی عوام میں ایران اور امریکہ کے خلاف ردعمل نظر آرہاہے کیونکہ جب قومیت کا اظہار ہوتا ہے تو وہ بیرونی قوتوں کیخلاف نظر آتا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...