ایران کی جانب سے امریکہ کیخلاف کیا ممکنہ اقدام کیا جاسکتا ہے ؟ سابق وزیر خارجہ نے بتادیا

ایران کی جانب سے امریکہ کیخلاف کیا ممکنہ اقدام کیا جاسکتا ہے ؟ سابق وزیر ...
ایران کی جانب سے امریکہ کیخلاف کیا ممکنہ اقدام کیا جاسکتا ہے ؟ سابق وزیر خارجہ نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعداگر تیل کا بحران پیدا ہوا تو اس کااثر پاکستان کی معیشت پر بہت برا پڑسکتا ہے، اس وقت ایران بڑی مشکل میں ہے ، اس کی کریڈیبلٹی کا مسئلہ بن چکاہے ،وہ امریکہ کو کوئی نہ کوئی جواب ضرور دیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خورشیدقصوری نے کہا ہے کہ اس وقت بڑی خطرناک صورتحال ہے ، قاسم سلیمانی کے قتل کے بعداگر تیل کا بحران پیدا ہوا تو اس کااثر پاکستان کی معیشت پر بہت برا پڑسکتا ہے جوپہلے ہی سسک رہی ہے ۔

خورشید محمودقصوری کا کہناتھا کہ اس وقت ایران بڑی مشکل میں ہے ۔ اس کی کریڈیبلٹی کا مسئلہ بن چکاہے ، وہ امریکہ کو کوئی نہ کوئی جواب ضرور دیگا ۔ایران کی جانب سے لیبیا، عراق اور افغانستان میں امریکہ کے لئے مشکل حالات پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

مزید : قومی