خلائی مخلوق کسے کہتے ہیں؟ ن لیگی ارکان اسمبلی کے جواب سن کر نواز شریف خود بھی شرم سے پانی پانی ہوجائیں

خلائی مخلوق کسے کہتے ہیں؟ ن لیگی ارکان اسمبلی کے جواب سن کر نواز شریف خود بھی ...
خلائی مخلوق کسے کہتے ہیں؟ ن لیگی ارکان اسمبلی کے جواب سن کر نواز شریف خود بھی شرم سے پانی پانی ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن مطیع اللہ جان نے ایک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی سے خلائی مخلوق کے حوالے سے سوال پوچھا تو لیگی ارکان کنی کتراتے نظر آئے ، بعض اراکین نے تو یہ تک کہہ دیا کہ خلائی مخلوق کا نواز شریف کو پتا ہے ، انہوں نے ہمیں کبھی اس کا نہیں بتایا اس لیے ان سے ہی اس بارے میں پوچھا جائے۔
مطیع اللہ جان کے سوال ’ خلائی مخلوق کسے کہتے ہیں؟‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہم کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرائی ہے، خلائی مخلوق کا تو کسی نے ایسے ہی نام لے دیا ہوگا۔ جب انہیں یہ بتایا گیا کہ خلائی مخلوق کی بات نواز شریف نے کی تھی تو رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے دیکھا ہوگا تو اس لیے خلائی مخلوق کہہ دیا ہوگا۔
نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر آصف کرمانی سے جب خلائی مخلوق کا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی آرمی چیف کا نام نہیں لیا۔ جب ان سے ’ ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ مارنے کی درخواست کی گئی تو انہوں نے یہ نعرہ لگانے سے انکار کردیا اور کہا نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اس وقت نعرے مناسب نہیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حامد حمیدنے اپنی قیادت کو ’ووٹ کو عزت دو ‘ کے بیانیے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنی قیادت کو مخاطب کرکے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ ’ووٹ کو عزت دو کے نعرے‘ پر سٹینڈ لیں لیکن ماضی کی طرح آج بھی ہم مصلحت کا شکار ہوئے ہیں ، آج بھی نظریہ ضرورت پاﺅں جکڑے کھڑا ہے، آج ہم نے وہ فیصلہ کیا ہے جس پر ماضی میں ہم ندامت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ خلائی مخلوق کا انہیں نہیں پتا یہ تو نواز شریف سے پوچھنا پڑے گا، الیکشن کمیشن ، عبوری حکومت وغیرہ یہ خلائی مخلوق تھے۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے کہا کہ الیکشن میں بہت زیادہ پریشر ڈالا گیا ، خلائی مخلوق کا مجھے نہیں پتا ، یہ لیڈر صاحب سے پوچھیں ، انہوں نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ خلائی مخلوق کیا ہے۔