وزیر اعظم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی ، علی محمد خان کی جانب سے معاملے کی وضاحت

وزیر اعظم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی ، علی محمد ...
وزیر اعظم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی ، علی محمد خان کی جانب سے معاملے کی وضاحت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے سینئر قیادت کو ہدایت کی گئی تھی جس پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ رابطہ کرکے آرمی ایکٹ ترمیم سے متعلق بات کی گئی۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سینئر قیادت کو ہدایت کی گئی تھی جس پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ رابطہ کرکے آرمی ایکٹ ترمیم سے متعلق بات کی گئی ۔ اس حوالے سے اچھی اور کامیاب گفتگو ہوئی ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آرمی ایکٹ ترمیم کے لئے قومی اسمبلی میں سپورٹ کریں گی ۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کام ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کل آرمی ایکٹ ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا جس کے کامیابی سے پاس ہونے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

مزید : قومی