’صبر سے کام لیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں دیکھیں ‘ قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی لاشیں بچھانے کا اعلان کردیا

’صبر سے کام لیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں دیکھیں ‘ قدس فورس ...
’صبر سے کام لیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں دیکھیں ‘ قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی لاشیں بچھانے کا اعلان کردیا

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد تعینات کیے گئے قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکیوں کی لاشیں بچھانے کا اعلان کردیا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کیلئے کام کرنے والے ترک صحافی رجب سوئیلو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔’ ہم سب لوگوں کو کہتے ہیں کہ صبر رکھیں اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں گرتی دیکھیں۔‘

خیال رہے کہ امریکہ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈرون حملہ کیا تھا جس میں قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی بھی مارے گئے تھے۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی


loading...