ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے،عمر ایوب

  ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے،عمر ایوب

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے جس کا خمیازہ ہماری حکومت بھگت رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رینٹل پاور اسکینڈل کا خمیازہ ہم نے بھگتا، اس کو ہم اب ٹھیک کر کے آ رہے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ہیں، ن لیگ کی حکومت نے مصنوعی سہارے پر سب کچھ چلایا، معیشت کو مصنوعی سہارا کب تک دیا جا سکتا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ (ن)لیگ کے وزیر خزانہ نے ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھا، (ن)لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہی نہیں کیا جس کا خمیازہ ہم نے بھگتا، کیا (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں سرکلر ڈیٹ بڑا مسئلہ نہیں تھا۔

عمرایوب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...