کن علاقوں میں بارش اور کہاں لینڈ سلائڈنگ ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کن علاقوں میں بارش اور کہاں لینڈ سلائڈنگ ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کن علاقوں میں بارش اور کہاں لینڈ سلائڈنگ ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کل اور پرسوں کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے منگل تک بالائی علاقوں  میں 2021 کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پاکستان میں آج داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔

آج شام سے منگل کے دوران گلگت بلتستان، کوہستان، مانسہرہ ، سوات، دیر ، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہارڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں پیر اور منگل کو موسلا دھار بارش کے ساتھ لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے۔

پنجاب کے اضلاع میانوالی ،خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، راولپنڈی، جہلم ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات بھی پنجاب کے بعض شہروں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔