خوبصورت اور نایاب پرندوں کے شوقین  افراد کی جانب سے پروگرام کا اہتمام، ملک بھر سمیت غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

خوبصورت اور نایاب پرندوں کے شوقین  افراد کی جانب سے پروگرام کا اہتمام، ملک ...
خوبصورت اور نایاب پرندوں کے شوقین  افراد کی جانب سے پروگرام کا اہتمام، ملک بھر سمیت غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے( ڈیلی پاکستان آن لائن) خوبصورت نایاب پرندوں اور لوّ برڈز کے شوق کو ذریعہ آمدن بنانے کے لیے معاونت کرنے کے سلسلہ میں پر وقار پروگرام کا انعقاد مریدکے میں کیا گیا جس میں دبئی، سعودی عرب، کراچی اور سوات سمیت دور دراز کے علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء میں پی سی بی ویمن ونگ کی سابق سربراہ شمسہ ہاشمی سمیت دیگر اہم شخصیات خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

پاکستان کے معروف فینسئر شیخ حافظ نوید احمد کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں ملک بھر سے آنے والے فینسئرزکو لو برڈز کی کاروباری سطح پر پرورش اور مارکیٹنگ کے حوالے سے خصوصی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ شیخ نوید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ویژن مرغیوں کے ذریعے عام آدمی کو کاروبار کی طرف راغب کرنا ہے مگر ہمارا دعوی ہے کہ لوّ برڈز کی پرورش ایک بین الاقوامی سطح کا کاروبار ہے جس کا آغاز صرف بیس ہزار روپے کی قلیل انوسٹمنٹ سے بھی کیا جا سکت ہے۔ہ ملک بھر میں کوئی بھی شہری خوبصورت لوّ برڈ کی پرورش اور کاروباری سطح پر ان کی افزائش کے لیے براہ راست ان سے مشاورت کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوّ برڈ ز کاکاروبار عام آدمی کو مختصر عرصہ میں کروڑ پتی بنا سکتا ہے۔تقریب کے دوران محمد رضوان اور وقار احمد کو بذریعہ قرعہ اندازی ہنڈا70موٹر سائیکلوں سے نوازا گیا جبکہ سوات کے حسن اللہ، محمد نذیر، ملتان کے عارف مجید، کراچی کے عقیل عباس بخاری، سید ممتاز، نقاش مغل، محمد اویس میں لوّ برڈ پیئرز کے تحائف تقسیم کئے گئے۔ سابق قومی خاتون کرکٹر اور پی سی بی ویمن ونگ کی سابق سربراہ شمسہ ہاشمی اور دیگر کی طرف سے بھی خوبصورت آسٹریلوی طوطوں کے جوڑے تحفہ کے طور پر پیش کئے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -