پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے ، وزیر اطلاعات سندھ وفاقی حکومت پر کھل کر برس پڑے 

پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے ، وزیر اطلاعات سندھ وفاقی حکومت پر کھل کر ...
پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے ، وزیر اطلاعات سندھ وفاقی حکومت پر کھل کر برس پڑے 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں نالائقوں کی بھرمار ہے ،  سندھ سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو چکا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  یہ لوگ کہتے ہیں سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ، جان لیں کہ پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہو چکاہے ، خیبرپختونخوا میں ان کے ساتھ جو ہوا اس پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے ، وفاقی حکومت اپنی نا اہلی ماننے کو تیار نہیں ۔

سعید غنی  کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کوفارغ کیاگیا، پی ٹی آئی کا ارسطو کہہ رہا ہے کہ سندھ کا بلدیاتی قانون ملک کے لیے خطرہ ہے،نالائق حکومت کی وجہ سےلوگوں کی مشکلات بڑھی ہیں،متنازعہ مردم شماری کوپی ٹی آئی نےمنظورکیا،  پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی،آٹا،چینی،اور دیگر اشیا تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں، ماہرین معیشت کہتے رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنی ہے۔ 

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، وہ  استعفٰی دیں اور لوگوں کے درمیان بیٹھیں ۔ سعید غنی نے جماعت اسلامی کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -