مانچسٹر میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظی کا شکار، شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا لیں، ویڈیو وائرل

مانچسٹر میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظی کا شکار، شرکاء نے ایک ...
مانچسٹر میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظی کا شکار، شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا لیں، ویڈیو وائرل

  

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی ) عطا اللہ عیسی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی اور  ہنگامے کی نظر ہوگیا جس کی وجہ سے  معروف گلوکار کو شو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑگیا، شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا لیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی گارڈز نے سٹیج کے سامنے رقص کرنے پر شرکاء کو منع کیا جس پر پاکستانی نوجوانوں اور سیکورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوِئی جس کے بعد جھڑپ ہوگئی ۔

عینی شاہدین کے مطابق  پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز  نے بھی کنسرٹ میں بڑی تعداد میں شرکت  کی لیکن ہنگامہ آرائی پر  لوگوں کی بڑی تعداد نے آرگنائزرز کے خلاف ہی احتجاج شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد عیسیٰ خیلوی کو سکیورٹی  کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔

دوسری جانب   مانچسٹر کے آرگنائزر  ذوالفقار علی مہر  نے بتایا کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی خیریت سے ہیں ، لڑائی بریڈ فورڈ سے آئے دو بدمعاش گروپس نے شروع کی  اور ہنگامہ کرنیوالے نشے میں دھت تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگامہ کرنیوالے مرکزی کردار نے عیسی خیلوی کے ساتھ گانے کی ضد کی  جس کے بعد سکیورٹی گارڈز کی مداخلت پر ہنگامہ شروع کر دیا۔  ذوالفقار علی مہر  نے واضح کیا کہ پولیس کو ایمرجنسی نمبرز پر کال نہیں کی گئی۔

مزید :

تفریح -