سبزیاں بیچنے سے دولت نہیں بڑھتی ، ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے ، وزیر اعظم 

سبزیاں بیچنے سے دولت نہیں بڑھتی ، ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے ، وزیر ...
سبزیاں بیچنے سے دولت نہیں بڑھتی ، ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے ، وزیر اعظم 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی دولت سبزیاں بیچنے سے نہیں بڑھتی ، ملک کی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہوتی ہے ۔ 

پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے  کہا سرمایہ کار کیلئے وقت بہت اہم ہوتاہے ، سرمایہ کاری میں وقت کے ضیاع کو کم  سے کم کر رہے ہیں ، کوشش ہے کہ سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔ ملک  سبزیاں بیچ کر آگے  نہیں بڑھتا بلکہ  تب آگے بڑھتا ہے جب صنعتکاری کو فروغ ملے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھنے سے ترکی نےترقی کی ،  ہمارے پاس افرادی قوت موجود ہے ۔ نوجوان اور ہنر مند  لوگ ہیں ۔ ہم نے  آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا ۔ کورونا کے دوران بھارت کی گروتھ منفی ہو گئی تھی ، پاکستان کی عالمی فورم پر تعریف کی گئی کہ  ہم نے معیشت اور عوام دونوں کو بچالیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے ، جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے برآمدات کو بڑھانے کو ترجیح دی ، دنیا میں ترقی اربنائزیشن سے  ہوئی ، ہمارے یہاں دو خطرات ہیں ، ایک تو ہمارے زرعی علاقے غائب ہو رہے ہیں جس کے باعث خوراک کی قلت کا خدشہ ہے دوسرا ہمارے شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں ، اسلام آباد گزشتہ  15 سال میں دگنا ہو گیا ہے جبکہ لاہور 10 سال میں  70 فیصد پھیل چکا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں شہروں کو پھیلنے سے روک کر اوپر کی جانب اٹھانا ہوگا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -