سیالکوٹ میں زمیندار کی شادی ، غیرملکی کرنسی اور موبائل فونز کی برسات کردی گئی
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سمبڑیال میں زمیندار کی شادی کے موقع پر عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی تحائف کی برسات کردی گئی ۔سردی کی مناسبت سے گرم چادریں تقسیم کی گئیں۔
یہ قیمتی تحائف ایک اونچی عمارت سے نیچےگرائےگئے، شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا،کسی کے ہاتھ موبائل لگا تو کسی کے ہاتھ گرم چادر اور کسی کو غیر ملکی کرنسی ملی۔دولہا کے عزیز و اقارب نے بتایا کہ انہوں نے بارات کے لمحات کو یادگار بنانےکے لیے ایسا کیا۔