بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق 40 زخمی ہوگئے

بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق 40 زخمی ہوگئے
بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق 40 زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرانی کےعلاقہ میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقہ اڈا اسرانی کے قریب دو تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی بہاولپور اور حاصل پور سے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے بسوں کو کاٹ کر مسافروں کو نکالا۔ریسکیو حکام کے مطابق اب تک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور  40 زخمی ہوچکے ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔جاں بحق ہونے والے دو افرا دکی شناخت یحیی کھوکر اور شبیر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی شبیر شاہ پولیس اہلکار تھا۔