بائیک پر شرمناک طریقے سے سفر کرنیوالے بھارتی جوڑے کو گرفتار کرلیاگیا

بائیک پر شرمناک طریقے سے سفر کرنیوالے بھارتی جوڑے کو گرفتار کرلیاگیا
بائیک پر شرمناک طریقے سے سفر کرنیوالے بھارتی جوڑے کو گرفتار کرلیاگیا
سورس: Screengrab

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بائیک پر شرمناک طریقے سے سواری کرنے والے لڑکا لڑکی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ انڈیا ٹائمزکے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کا ہے جہاں لڑکے نے لڑکی کو بائیک اپنے آگے فیول ٹینک پر بٹھا رکھا ہوتا ہے ۔
راہگیروں نے لڑکے لڑکی کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہوئی اور پولیس نے اس کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں موجود لڑکا 22سالہ اجے کمار ہے۔ اس کے ساتھ موجود 19سالہ لڑکی کا نام شیلاجا ہے۔ دونوں کا تعلق آندھرا پردیش کے شہر چھوداﺅرام سے ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر وساکھاپٹنم میں بنائی گئی۔


پولیس نے لڑکے لڑکی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات 336، 279، 132اور 129کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے لڑکے لڑکی کے والدین کے ساتھ بھی رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔