دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، خیبر پختونخوا میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، خیبر پختونخوا میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ
دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، خیبر پختونخوا میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس (آئی جی کے پی) معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے  کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلئے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے. 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے بتایا کہ دہشت  گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سافٹ اور ہارڈ ٹارگٹ رکھے گئے ہیں. انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے تھرمل سائٹس گن کا ستعمال کر رہے ہیں جو تشویشناک ہے، امکان ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا نیٹو اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ تھرمل سائٹس ہتھیار کی مدد سے انسانی جسم کی درجہ حرارت معلوم کر کے حملہ کیا جاتا ہے۔