پیپلزپارٹی  نے انتخابی نشان کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیدی

پیپلزپارٹی  نے انتخابی نشان کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیدی
پیپلزپارٹی  نے انتخابی نشان کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے انتخابی نشان کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے،پیپلزپارٹی  کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا۔

خط میں پیپلزپارٹی نےتیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کی درخواست کی ،لکھاپینسل، بال پوائنٹ پین، پین،پیچ کس اور ٹوتھ برش کسی امیدوار کو الاٹ نہ کیے جائیں، ملتے جلتے نشانات کی وجہ سے ووٹر مغالطے کا شکار ہوسکتے ہیں،ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگاسکتے ہیں۔

خط پیپلزپارٹی کے انچارج الیکشن سیل تاج حیدر کی طرف سے لکھا گیا۔