کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑااقدام

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑااقدام
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑااقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہراقتدار کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں دائرکرنے کا آج آخری روز تھا، ٹریبیونل نے 19 درخواستیں یکجا کرکے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا ہے۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل جسٹس ارباب محمد طاہرنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کی، شعیب شاہین کی اپیل پرسماعت میں وکیل الیکشن کمیشن نے جمعہ تک مہلت کی استدعا کی۔ شعیب شاہین نے بتایاکہ دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے آرڈرمیں ایک لفظ کا بھی فرق نہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہرنے بھی حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آرڈرلکھا ایک جگہ گیا پھرسب نے وہی جاری کردیا۔ کیا آراوآرٹیکل باسٹھ ون ایف کی ڈیکلریشن دے سکتا ہے ؟ ایسا آرڈر برقراررہ سکتا ہے؟عدالت نے شعیب شاہین کی اپیلوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما سید ظفرعلی شاہ کی اپیل پرسماعت میں عدالت نے کہاکہ آپ کیخلاف ایک گاڑی کے حوالے سے اعتراض ہے،ظفرعلی شاہ نے بتایاکہ گاڑی 3سال پہلے بیچ دی تھی جس پر عدالت نے بیان حلفی یا ٹرانسفرلیٹرجمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہرنے ابتک دائرکی گئی تمام درخواستوں کویکجا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ، عدالت نے کہاکہ آراو سے ریکارڈ لیکرتمام درخواستوں پرپیراوائز کمنٹس جمع کرادیں۔