قصبہ گجرات،نان کسٹم غیر ملکی سگریٹ کے 38 کارٹن برآمد،5جرائم پیشہ گرفتار
قصبہ گجرات،کرمداد قریشی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ایس ایچ او قصبہ گجرات مہر ذوالفقار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کر(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
تے ہوئے ایک ہی دن میں اشتہاری سمیت 5جرائم پیشہ حوالات بند کردیئے،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او مہر ذوالفقار نے اے ایس آئی عبداللہ گورمانی،طارق حسین،اسلم گرا،عبدالحمیداور دیگر ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شمشاد ولد غلام فرید،مجاہد حسین ولد فیض بخش سے دو پسٹل 30 بوربمعہ گولیاں برآمد کرلیں جبکہ فدا الرحمان ولد عبد الرحمن کی غیر قانونی آئل ایجنسی کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے سامان اور ایرانی تیل قبضہ میں لے لیا۔ایک اور کارروائی میں نان کسٹم غیر ملکی سگریٹ کے 38 کاٹن قبضہ میں لیکر تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات بند کر دیا۔