اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج میں گرفتار250ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظورکرلی گئیں جبکہ 150 کی خارج کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 26نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درخواست ضمانتوں پر ہوئی،عدالت نے 13مقدمات میں 250ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظورکرلیں جبکہ 150ملزمان کی ضمانتوں کیلئے دائر درخواستیں خارج کردی،اے ٹی سی اسلام آبادنے ملزمان کو 5،5ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تھانہ بنی گالہ کے مقدمہ میں 18ملزمان کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکی گئی،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر1033میں ملزمان کی درخواستیں خارج کردی گئی،تھانہ کوہسار کے کیس نمبر1032میں 43ملزمان کی ضمانتیں منظورکی گئیں،اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے کیس نمبر1032میں ایک ملزم کی درخواست خارج کی گئی،ملزمان کے خلاف 10تھانوں میں 13مقدمات درج ہیں۔