بادل برسانے والا سسٹم کب ملک میں داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Jan 03, 2025 | 11:14 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بادل برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 5 جنوری کو لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں