کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اور ساتھی اداکارہ یشما گل کے دھواں دار ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیوز ہانیہ عامر کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ یشما گِل کی بہن عروب گِل کی ڈھولکی کی تقریب کی ہیں جس میں ہانیہ نے یشما اور دیگر لوگوں کے ساتھ پرفارم کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے منفرد انداز اور اسٹیج پر ان کے شاندار رقص کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ بن چکی ہیں جنہوں نے بےحد کم وقت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔