اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی اویس لغاری نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز کے نفاذ کیلئے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر خط لکھ دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر توانائی نے ویڈیو پیغام میں تمام وزرائے اعلیٰ سے قوانین کے فوری نفاذ کی اپیل کی گئی ہے، اویس لغاری کاکہناتھا کہ صوبائی حکومتیں مقامی اداروں کو قوانین کا پابندی بنائیں،گرمیوں میں بجلی کی طلب 29ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے،لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس چلانا پڑتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ بلڈنگ کوڈز کے نفاذ سے توانائی کی بچت اور پیک ڈیمانڈ کی مینجمنت بہتر ہو سکے گی۔