برن (ویب ڈیسک) نئے سال کا آغاز ہوتے ہی سوئٹزر لینڈ میں متنازعہ برقعہ قانون نافذ ہو گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ʼبرقعہ پابندیʼ قانون کے نافذ ہوتے ہی سوئٹزر لینڈ میں عوامی مقامات پر برقعہ یا نقاب سے پورے چہرے کو ڈھکنے پر پابندی لگ گئی۔ خلاف ورزی کرنے پر 1000سوئس فرینک (94651روپے) کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔