امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 فیصد کرنے کا فیصلہ لیکن اطلاق کب سے ہوگا؟ طلباء کیلئے اہم خبرآگئی

Jan 03, 2025 | 03:46 PM

لاہور (آئی این پی)  پنجاب  بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنے کی پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا، نئی پالیسی کے اطلاق بارے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔

 نئی پالیسی کے مطابق امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنا ہوں گے،رواں سال سے پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کیا جانا تھا، فیصلے کی حتمی منظوری تاحال پنجاب کابینہ سے نہ لی جاسکی، ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کی منظوری کیلئے سمری بھی تیار کررکھی ہے۔

نمبروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈنگ فارمولا بھی امتحانات کے لیے نافذ کیا جائے گا۔امتحانی نظام میں اہم تبدیلیاں کی منظوری لینے کیلئے ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ورکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں