واشنگٹن (آئی این پی )امریکی میڈیا نے 2025 میں دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی فہرست میں گلگت بلتستان بھی بہترین سیاحتی مقامات میں شامل ہے،رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ہمالیہ کے پہاڑوں کی سیر سنٹرل پارک میں گھومنے جیسی ہے، گلگت بلتستان کے پہاڑوں کو دیکھ کر لیمن کیک کا گمان ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کئی عالمی ٹریول کمپنیاں گلگت بلتستان کی سیر کرواتی ہیں، عالمی سیاحتی کمپنیاں گلگت بلتستان کو لٹل تبت کا نام دیتی ہیں، دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔