آسٹریلیا کے افغانستان کےخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا خیر مقدم کرتے ہےں،ایلن

آسٹریلیا کے افغانستان کےخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا خیر مقدم کرتے ہےں،ایلن

ڈبلن  (نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ایلن آئزک نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کےخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی بڑی ٹیم کے چھوٹے ملک کےخلاف میچ کھیلنے کے اعلان سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا ۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ آئر لینڈ اور افغانستان کا میچ دیکھنے ڈبلن آئے ہیں اور امید ہے کہ افغانستان جلد ہی اپنا مقام بنالے گا ۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اور افغانستان کے درمیان میچ سے چھوٹی ٹیموں کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان شارجہ میں افغانستان کے مختلف میچ کھیل چکا ہے ۔ اس طرح کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ فیوچر اے ایم ٹور شیڈول سے چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور انہیں مستقل رکن ممالک کے ساتھ کھیلنے کے مواقع ملیں گے ۔ ایلن آئزک نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کےلئے رکن ممالک کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کریں گے ۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی