پریمئر لیگ ،پی سی بی کا کمشنر کیلئے سرور سلمان بٹ کو گرین سگنل

پریمئر لیگ ،پی سی بی کا کمشنر کیلئے سرور سلمان بٹ کو گرین سگنل

لاہور (آئی اےن پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان پریمئیر لیگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹی ٹوئنٹی لیگ کمشنر کا عہدہ مشتہر کردیا ۔ معروف بینکار اور کرکٹ کے حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جانے والے سلمان سرور بٹ کو لیگ کمشنر مقرر کیے جانے کا امکان روشن ہے۔سلمان سرور بٹ کو 2008میں ڈاکٹر نسیم اشرف نے 2011کے ورلڈکپ سیکرٹریٹ کا ڈائریکٹر بھی مقرر کیا تھا۔ پی سی بی اس سال اکتوبر نومبر میں پاکستان پریمئیر لیگ کرانا چاہتا ہے جس کے لیے لیگل کنسلٹنٹ کی تقرری کا اشتہار پہلے دیا جاچکا ہے۔ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کمشنر لاہور کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی میں 8سالہ تجربے کے حامل لوگوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلمان سرور کی تقرری کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم ان کی تقرری سے قبل بورڈ دیگر امیدواروں کی سی ویز کا بھی جائزہ لینا چاہتا ہے۔ دو غیرملکی کمپنیاں لیگ کو کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، اس حوالے سے پی سی بی نے مذاکرات کرلیے ہیںتاہم لیگ کمشنر کی تقرری کے بعد اس منصوبے پر کام تیز ہو جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی