بلغاریہ نے والی بال ٹیم کی تربیت کی پیشکش کی، محمد یعقوب

بلغاریہ نے والی بال ٹیم کی تربیت کی پیشکش کی، محمد یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)) پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ بلغاریہ نے پاکستان والی بال ٹیم کی تربیت کی پیشکش کی ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے بلغاریہ کے دورہ کے موقع پر بلغاریہ کے وزیر کھیل پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متاثر ہوئے اور انہوں نے مجھ سے رابطہ کرکے قومی ٹیم کی تربیت کے حوالے سے پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہے اور اس سے استفادہ کرنا چاہئے جس سے آئندہ ستمبر میں ویتنام میں ہونے والی 8 ملکی ایشین سینئر چیمپیئن شپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ پاکستان والی بال ٹیم نے بلغاریہ میں اولمپکس وائلڈ کارڈ کوالیفائر مقابلوں میںتین میچوں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی تھی۔