ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان
کنگسٹن(نیٹ نیوز)) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچوں کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس مسائل کا شکار اوپنگ بیٹسمین ڈیرن براوو کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جبکہ فاسٹ باﺅلر فیڈل ایڈورڈز بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اعلان کردہ ٹیم کے مطابق ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ڈوئن براوو، ڈوئن سمتھ، ٹینو بیسٹ، جونسن چارلس، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، دنیش رامدین، روی رامپال، آندرے رسل، مارلن سیموئلز اور لینڈل سمنز شامل ہیں۔