لاہور میں دوسرا ایشیا ڈیف کرکٹ کپ کرانے کا فیصلہ

لاہور میں دوسرا ایشیا ڈیف کرکٹ کپ کرانے کا فیصلہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)دوسرا ایشیا ڈیف کرکٹ کپ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ایشیا ڈیف کرکٹ فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس میں سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والا ڈیف ایشیا کپ لاہورمیں ہوگا۔ ایشیا کپ میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میزبانی ملنے پر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے ملکی ڈیف کرکٹ کے لئے اچھی خبر قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی