آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچوں کے انعقاد کا فیصلہ

آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچوں کے انعقاد کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ممکنہ طور پر پہلا ون ڈے میچ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ممکنہ طور پر آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہوگا تاہم میچ کے حتمی شیڈول اور فارمیٹ کے بارے میں طے ہونا باقی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچوں کی بحالی کا آغاز ایک روزہ میچ سے ہوگا یا کسی اور کرکٹ سے ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف جیمز سوتھر لنڈ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے گا۔