آئی پی ایل ، شراب اور ڈانس پارٹیاں عام بات ہیں ، جیسی رائیڈر

آئی پی ایل ، شراب اور ڈانس پارٹیاں عام بات ہیں ، جیسی رائیڈر

ویلنگٹن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز جیسی رائیڈر نے اعتراف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران شراب اور ڈانس پارٹیاں عام بات ہیں ، بھارت میں ایونٹ کے دوران زندگی سے لطف اندوز ہونا بہت آسان ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ انڈین پریمیئر لیگ ایک بڑی پارٹی اور اچھا تجربہ ہے ۔ ایونٹ کے دوران ٹیمیں کھلاڑیوں کا بہت خیال رکھتی ہیں ۔ کھلاڑیوں کےلئے ڈانس پارٹیاں اور شراب عام سی بات ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے حالیہ ایڈیشن کے دوران غل غپاڑہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی میری وجہ سے مسئلہ پیداہوا جس پر خوش ہوں کیونکہ میں نے خود کو شراب نوشی سے دور رکھا ۔ جیسی رائیڈر نے کہا کہ وہ کیوی ٹیم میں دوبارہ واپسی کےلئے کوشاں ہیں ۔ شراب سے دوری اور خود میں اچھائی پیدا کرنے کی کوشش میں ان کے ساتھی مدد کر رہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی