لندن اولمپکس ،سہیل عباس کا کردار اہم ہوگا،منصور احمد

لندن اولمپکس ،سہیل عباس کا کردار اہم ہوگا،منصور احمد

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر اور اولمپئین منصور احمد نے کہا ہے کہ لندن اولمپکس میں سہیل عباس اور گول کیپر کا کردار اہم ہوگا‘ اگر دونوں کی کارکردگی ایونٹ میں اچھی رہی تو وہ ٹیم کو اچھے نتائج دے سکتے ہیں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو لندن اولمپکس میں بغیر کسی پریشر کے ساتھ کھیلنا چاہیے کیونکہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام ہاکی کے میدان میں شاندار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لندن اولمپکس گیمز کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے تاہم نوجوان گول کیپر سلمان اکبر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی نوجوان ہیں اور وہ ٹیم کیلئے اچھے نتائج دے سکتے تھے۔ سہیل عباس نے کہا کہ لندن اولمپکس بہت قریب ہے کھلاڑیوں کو اپنی کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی عوام ہاکی سے بہت سے لگا¶ رکھتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی