سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

لندن(نیٹ نیوز) سرینا ولیمز اور پیٹرا کویٹوا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد چین کی جئی ژنگ کو 6-7(5-7)، 6-2اور 97سے ہرا کر ایونٹ کے چوتھے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی جمہوریہ چیک کی فورتھ سیڈ پیڑا کویٹوا نے امریکہ کی واروارا لیچنکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1اور 6-0سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں انکا مقابلہ فرانسیسکا شیون سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی