کینیامیں گرجا گھر دھماکوں کی زد میں، 17افراد ہلاک

کینیامیں گرجا گھر دھماکوں کی زد میں، 17افراد ہلاک

نیروبی (اے این این )کینیا میں گرجا گھروں پر مسلح افراد کے بندوقوں اور دستی بموں سے حملے میں کم از کم سترہ افراد قتل کردیئے گئے۔ زخمیوں کو جہازوں کے ذریعے نیروبی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریڈ کراس کے مطابق ان حملوں میں کم از کم ساتھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں دیگر افراد کے علاوہ دو پولیس افسران بھی مارے گئے۔ کسی تنظمیم کی جانب سے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ کینیا کو گزشتہ سال اکتوبر میں الشباب گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی غرض سے فوجیں صومالیہ بھیجنے کے بعد سے مسلح دہشت گردی کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر