سکاٹ لینڈ یارڈ کے 7 افسران گرینیڈ حملے کے ملزم سمانتھا کی تلاش کیلئے کینیا جائیں گے

سکاٹ لینڈ یارڈ کے 7 افسران گرینیڈ حملے کے ملزم سمانتھا کی تلاش کیلئے کینیا ...

 لندن(جی این آئی)ایک بار پر گرینیڈ حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے 7 افراد ایک 7 /7 بمبار کی برطانوی بیوہ کا سراغ لگانے کیلئے کینیا روانہ ہوں گے، رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد رکھنے اور بم تیار کرنے کی سازش میں مطلوب 28 سالہ سمانتھا لیو تھویٹ دسمبر میں ممباسا میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بچ جانے کے بعد سے اپنے تین بچوں کے ہمراہ مفرور ہے، اب اس کا تعلق کینیا کے شہر میں جیریچو بیئر گارڈن پر گذشتہ اتوار کو ہونے والے حملے سے ملا ہے، 26 سالہ ایلیکس مومانی جس کا کزن اور دوست حملہ میں ہلاک ہوگیا اس کا کہنا ہے کہ میں باہر فون پر بات کررہا تھا کہ وہاں دھماکہ ہوگیا، تین کاریں وہاں سے روانہ ہوگئیں، تاہم چند منٹ بعد ہی ان میں سے ایک ٹویوٹا سٹیشن ویگن واپس آئی جس میں سے اسلامی لباس پہنے ایک خاتون اترکر قریبی جھاڑیوں کی طرف غائب ہوگئی ۔

مزید : عالمی منظر