میکسیکو ‘صدارتی انتخابات میں اینریک پینا نیٹوکامیاب

میکسیکو ‘صدارتی انتخابات میں اینریک پینا نیٹوکامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی(اے پی پی) میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں سابق حکمران جماعت کے اینریک پینا نیٹو نے واضح کامیابی حاصل کرلی۔حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم کے سربراہ لیوس وائڈ گیری نے کہا کہ ادارہ جاتی انقلابی پارٹی (پی آر آئی) نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بھی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ 71سال میکسیکو پر حکومت کی ہے جبکہ 2000میں پہلی بار شکست کھائی اور اب دوبارہ برسرااقتدار آئے گی۔ میکسیکو کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق پینا نیٹو نے 40فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن لے لی ہے ۔ دوسرے نمبر پر زیادہ ووٹ لینے والوں میں آندرس منوئیل لوپز ہیں جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹو نیشنل ایکشن پارٹی کی جوزفین تیسرے نمبر پر ہیں۔ پینا نیٹو کے انتخابی منشور میں سرکاری تیل کمپنی کو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کھولنا ، ٹیکس آمدنی میں اضافہ اور لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کے وعدہ شامل ہیں

مزید :

عالمی منظر -