چین،طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ہلاک

چین،طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ہلاک

 بیجنگ (آئی این پی ) چین میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے دو مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔پیر کو چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز رائٹس گروپ نے بتایا کہ مغربی چین میں ایک جہاز کے کاک پٹ ڈور سے زبردستی گھس کر دھماکہ کی کوشش کرنے والے دو افراد پائلٹ اور عملے کے دیگر لوگوں سے ہاتھا پائی میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر کے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر