فرانس: ہم جنس پرستوں کی شادی کی قانونی حیثیت کیلئے قانون سازی جاری ہے‘وزیراعظم

فرانس: ہم جنس پرستوں کی شادی کی قانونی حیثیت کیلئے قانون سازی جاری ...

ولنگٹن(اے پی اے ) فرانس نے بھی ہم جنس پرستوں کے مابین شادی کو قانونی حیثیت دینے اور ایسے جوڑوں کو بچے گود لینے کی اجازت دینے سے متعلق قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فرانس کے وزیراعظم چین مارک اراﺅلٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے صنفی امتیاز کے خاتمے اور جنسی رغبت پر مبنی امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے قانون سازی کیلئے وقف کئے جائیں گے اور ہم جنس پرستوں کو شادی کے بندھن میں بندھنے اور انہیں بچے گود لینے کی اجازت دینے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر