لندن اولمپکس، اے آر رحمان افتتاحی تقریب کے نغمے کی موسیقی دینگے ممبئی

لندن اولمپکس، اے آر رحمان افتتاحی تقریب کے نغمے کی موسیقی دینگے ممبئی
لندن اولمپکس، اے آر رحمان افتتاحی تقریب کے نغمے کی موسیقی دینگے ممبئی

  

(نیٹ نیوز)بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریبات کے لیے بنائے گئے نغمے کی موسیقی دیں گے۔انہیں موسیقی دینے کا کام اس تقریب کے آرٹ ڈائریکٹر اور ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار ڈینی بوئل نے سونپا ہے۔بوئل اور اے آر رحمان ماضی میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔ رحمان نے بوئل کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر کی موسیقی دی تھی اور اسی فلم کے گیت ’جے ہو‘ کے لیے انھیں خود بھی آسکر ملا تھا۔اس کے علاوہ اے آر رحمان نے بوئل کی ہی ایک اور فلم127 آورزکے لیے بھی موسیقی دی تھی۔یو این ا ے کے مطابق اے آر رحمان نے کہا ہے کہ وہ لندن اولمپکس کے لیے جس نغمے کی موسیقی دے رہے ہیں، وہ ایک پنجابی گیت ہے۔غیر مصدقہ خبروں میں یہ بھی آیا ہے کہ بھارت کے مشہور فلم اداکار کمل حسن کی فلم رام لکشمن کا ایک گیت بھی لندن اولمپکس کے افتتاحی پروگرام کا حصہ ہے۔ کمل حسن کی یہ فلم سنہ انیس سو اسّی میں ریلیز ہوئی تھی اور اس گیت کی موسیقی معروف موسیقار ایلیّا راجا نے دی تھی۔ لندن اولمپکس ستائیس جولائی سے شروع ہو رہے ہیں اور یہ بارہ اگست تک جاری رہیں گے۔

مزید : کلچر